بالگتر میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

0
42

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں بالگتر میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے بالگتر سھاکی اسکول میں قائم قابض پاکستانی فوج کے کیمپ پر حملہ کیا ہے۔

انہوںنے کہا کہ کل رات ساڑھے گیارہ بجے سرمچاروں نے دشمن کے کیمپ پر جدید اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں قابض فوج کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے، بلوچستان کی آزادی تک دشمن فوج پر حملے جاری رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here