بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں چاقو زنی اور فائرنگ کےمختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 2افراد ہلاک ہو گئے۔
کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاؤن میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک پولیس اہلکار کو ہلاک کر دیا اور فرارہو گئے۔
فائرنگ سے ہلاک پولیس اہلکار کی لاش سول ہسپتال منتقل کر دی گئی ۔
دوسرا واقعہ زرغون آباد میں پیش آیا جہاں دو گروپوں میں رشتے کے تنازع پر جھگڑے میں مخالف نے چاقو کے وار سے ایک شخص کو شدید زخمی کر دیا۔
ہسپتال منتقل کرنے کے دوران زخمی شخص زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
ہلاک شخص کی شناخت ڈاکٹر اشرف کے نام سے ہوئی ہے۔
ہلاک شخص کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن کے نالے سے لاش کے 14 حصے برآمد ہوئے ہیں۔
ہزارہ ٹاؤن میں امام بارگاہ فاطمۃ الزہرا کے نزدیک نالے سے بوری میں بند انسان کے اعضاء برآمد ہوئے ہیں۔
نامعلوم افراد نے مقتول کو بے دردی سے قتل کے بعد اس کے 14 ٹکڑے الگ الگ پیک کرکے بوری میں بند کرکے نالے میں پھینک دیئے۔
پولیس کے مطابق انسانی اعضاء شناخت کے لئے بی ایم سی ہسپتال منتقل کردیئے گئے ہیں۔