کچلاک وپنجگور میں پاکستانی فورسز چیک پوسٹ پر حملے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے کچلاک اور پنجگور میں پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹوں پر حملے ہوئے۔

کچلاک میں ایف سی چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ ہوا۔

نامعلوم موٹر سائیکل سوار چیک پوسٹ پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

کچلاک میں ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ،دھماکے میں چار اہلکار زخمی ہوگئے۔

ایف سی کی گاڑی کو ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے سے نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب پنجگور میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے سے خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کسی قسم کی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

پنجگور میں چیک پوسٹ کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے آئی ای ڈی دھماکہ کیا گیا تاہم گزرنے والا کانوائے محفوظ رہا۔

دھماکے سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کا عملہ موقع پر پہنچ گیا علاقے کو گھیرے میں لیکر کارروائی شروع کردی۔

Share This Article
Leave a Comment