بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے اطلاعات ہیں کہ نامعلوم مسلح افرادنے پاکستانی فوج کے 2 اہلکاروں کو اغوا کرلیا ہے ۔
کہا جارہا ہے کہ واقعہ تربت کے علاقے آپسر میں آج بروزپیر کو دوپہر ایک بجے کے قریب پیش آیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق نا معلوم مسلح افراد فوج کے 2 اہلکاروں کو گرفتارنے کے بعد اپنے ساتھ لے گئے۔
مقامی انتظامیہ و عسکری حکام نے اب تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے ۔
قیاس کیا جارہا ہے کہ فوجی اہلکاروں کی اغوا میں بلوچ مسلح تنظیموں کا ہاتھ ہوسکتا ہے لیکن اب تک اس کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔