بارکھان میں جنگل میں لگی آگ بے قابو، گیس ذخائر کو خطرہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلو چستان کے ضلع با رکھا ن کے کوہ جاندران کے جنگل میں لگی آگ پر 38گھنٹے گزر جا نے کے با و جو د بھی نہیں قابو نہیں پا یا جا سکا ہے۔

ڈویژنل فارسٹ آ فیسر محکمہ جنگلات زبیر کا کڑ کے مطابق آگ نے 30ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس سے گیس کے ذخائر کو بھی خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

ان کاکہنا ہے کہ اس وقت محکمہ جنگلات اور جنگلی حیات کی طرف سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں لیکن تیز ہوائوں کی وجہ سے آگ بجھانے کے عمل میں دشواری کا سامنا ہے آگ اتنے زیادہ رقبے پر پھیل چکی ہے کہ جسے محدود وسائل میں بجھانا ناممکن ہے ۔

انہوںنے وزیراعلیٰ بلوچستان سے اپیل ہے کہ وہ پی ڈی ایم اے کی ٹیمیں بارکھان روانہ کریں تاکہ جنگلات اور جنگلی حیات کو بچایا جا سکے انتہائی نزدیک افراد کو ریسکیو کر لیا گیا جبکہ آگ بڑے پیمانے پر پھیل چکی ہے بلکہ مزید پھیلنے کا خطرہ ہے اتنے بڑے پیمانے پر پھیلی آگ بجھانا اکیلا جنگلات کے چند اہلکاروں کے بس کی بات نہیں ہم محدود وسائل اور کم اہلکاروں کے ساتھ آگ بجھانے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں ۔

Share This Article
Leave a Comment