مستونگ میں لیویز ہیڈ کوارٹر پر حملہ،کوہلو میں لیویز اہلکار قتل

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں نامعلوم افراد نے بازار میں تحصیل روڈ پر واقع لیویز ہیڈ کوارٹر پر دستی بم سے حملہ کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دستی بم حملے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

زخمی شخص مسجد میں نماز ادا کرنے کے بعد نکل ریا تھا کہ دھماکے سے زخمی ہوا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی زد میں آنیوالا شخص معمولی زخمی ہوا ہے۔

زخمی شخص کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب کوہلو کے علاقے نیو کلی میں لیویز فورس کے سپاہی عطا اللہ کنگرانی اپنی رہائش گاہ میں مردہ حالت میں پائے گئے ۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق عطاء اللہ کنگرانی کو ان کے رہائش گاہ میں رات 12:30 کے قریب نامعلوم افراد نے چار پسٹل فائر کر کے قتل کر دیا۔

واضح رہے کہ عطاء اللہ کنگرانی حالیہ لیویز فورس کے ملازمین کے ساتھ بھرتی ہوا اور لیویز لائن میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا۔ لیکن گزشتہ شب وہ اپنی رہائش گاہ سے نہ اٹھنے کی صورت میں رشتے داروں ڈھونڈنا شروع کیا ۔

بلآخر رشتے دار ان کے رہائش گاہ میں پہنچ گئے تو وہاں ان کو مردہ حالت میں پائے گیا۔ تا اہم اس واقعے کی تحقیقات پولیس کر رہی ہے اور اب تک کوئی سرکاری سطح پر رپورٹ میڈیا کے سامنے پیش نہیں کیا گیا۔

Share This Article
Leave a Comment