آواران وپسنی میں فائرنگ وسمندرمیں ڈوبنے سے 2 افرادہلاک، ایک لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع آواران تحصیل جھاؤ کے علاقے واجہ باغ پولیس ایریا میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے امجد علی ولد علی بخش سکنہ کونرو تحصیل مشکے نامی ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکا۔

پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

دوسری جانب ضلع گوادر کے ساحلی تحصیل پسنی میں کشتی ڈوبنے سے ایک ہلاک ہوگیا۔

تحصیل پسنی کے علاقے کلمت کے سمندر میں ماہیگیروں کی کشتی ڈوبنے سے ایک شخص ہلاک ، ایک لاپتہ ہوگیاجبکہ ایک کو ریسکیوکرلیا گیا۔

بچ جانے والے شخص کو ابتدائی امداد فراہم کرنے کے لیے پاک اومان ہسپتال پسنی منتقل کردیا گیا، جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

ماہیگیری کشتی میں سوار تینوں ماہیگیروں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔

کلمت سے آمدہ اطلاعات کے مطابق ایک ماہیگیری اسپیڈ بوٹ کلمت کے سمندر میں دوران شکار ڈوب گئی، جس میں سوار مکیش ولد ولیداد ہلاک ہوگیا۔

امیر بخش ولد پیر بخش کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ بدل خان ولد ولیداد تاحال لاپتہ ہے۔

لاپتہ اور ہلاک شخص آپس میں بھائی ہیں۔بچ جانے والا ان کا بہنوئی ہے۔

لاپتہ شخص کو نکالنے کے لیے مقامی غوطہ خوروں کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

Share This Article
Leave a Comment