کوئٹہ و پنجاب میں فائرنگ سے بلوچستان کا رہائشی سمیت 2افرادہلاک ہوگئے۔
بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
کوئٹہ نواں کلی ،کلی کوٹوال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے رشید نامی شخص ہلاک ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق ہلاک شخص پرائیویٹ کمپنی میں ملازم تھا۔
دوسری جانب مستونگ کانک کا رہائشی پاکستان کے صوبہ پنجاب میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔
آمدہ اطلاعات میں دعویٰ کیا گیا کہ عبدالمالک ولد عیسیٰ خان سمالانی سکنہ عمرآباد کانک کو پنجاب میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
لیکن آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ حملہ آور چور و ڈکیت تھے یا کرائے کے قاتل تھے۔
لاش کو آبائی علاقے مستونگ روانہ کر دیا گیا۔