دکی میں فائرنگ سے لیویز اہلکار ہلاک ،پنجگور سے لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے دکی میں سیاحتی مقام مندے ٹک کے مقام پر پکنک کے دوران فائرنگ سے لیویز اہلکار شمس اللہ ولد نصر اللہ کمال خیل ناصر پر اسرار طور پرہلاک ہوگیا۔

ایس ایچ او جلیل احمد مری کے مطابق مقتول لیویز اہلکار دیگر تین دوستوں کے ہمراہ پکنک منانے کے لئے مندے ٹک گیا ہوا تھا۔

انکے دوستوں کے مطابق ہم نماز پڑھ رہے تھے کہ مسلح افراد نے مقتول لیویز اہلکار پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔جسکی وجہ سے لیویز اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا۔

ڈاکٹر کے مطابق مقتول کو پیچھے سے ایک گولی لگی ہے۔لاش سول ہسپتال منتقل کرکے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

پولیس اور لیویز نے مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے انکے دو دوست نعمت اللہ کمال خیل ناصر اور امین اللہ استرانہ کو سول ہسپتال دکی سے تفتیش کے لئے تحویل میں لے لیاہے جبکہ مقتول کا تیسرا ساتھی فرار ہوگیا۔

دوسری جانب پنجگور کے علاقے پنچی کے قریب ایک شخص کی مسخ شدہ لاش برآمدہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کو تسپ پنچی کہن رخشاں نالے سے کئ روز پرانی لاش ملی ہے جس کو شناخت کےلئے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

Share This Article
Leave a Comment