تربت، کراچی ومچھ سے پاکستانی فورسزہاتھوں 6 نوجوان جبراًلاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچوں کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری ہے ، پاکستانی فورسز نے تربت، کراچی ومچھ سے 6 نوجوانوں کو حراست میں لیکر جبری طور پرلاپتہ کردیا۔

ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے آبسر میں گزشتہ شب فوج نے 4 نوجوانوں کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت محمد صالح ولد طارق، امتیاز ولد اقبال، وسیم ولد حسن اور اعجاز ولد امید کے ناموں سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب کراچی اور مچھ سے فورسز نے2 نوجوانوں کو گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

مچھ سے لاپتہ نوجوان کی شناخت نوشکی کلی جمالدینی کے رہائشی سنگت ثناء کے نام سے ہوئی ہے جو مچھ کے ایک ہوٹل میں مزدوری کرتا تھا۔

دریں اثنا کل رات تین بجے رینجرز اور سادھا وردی میں ملبوس اہلکاروں نے کراچی کے علاقے ماری پور گریکس سے رسول بخش ولد نیک محمد نامی شخص کو لاپتہ کردیا ہے۔

لواحقین نے حکام سے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment