خاران میں فورسزپرحملے ، جیونی میں بارودی سرنگ دھماکے سے 2 بچے زخمی

0
124

بلوچستان کے علاقے خاران میں گذشتہ شب تین زوردار دھماکوں کے بعد شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق خاران میں یکے بعد دیگرے تین دھماکے ہوئے ہیں جس کے بعد شدید فائرنگ بھی ہوتی رہی ۔

ایک اور مقامی ذرائع کا کہنا تھا کہ دھماکے حساس اداروں اور ایس پی خاران عزیز جھکرانی کی رہائش گاہ پر ہوئے ہیں ۔ دھماکے کے بعد شدید فائرنگ کی بھی آوازیں آتی رہیں تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ فائرنگ پولیس اہلکاروں کی طرف سے ہو رہی ہے یا حملہ آواروں کی طرف سے ہوئی۔

یاد رہے اس سے قبل بھی ان مذکورہ جگہوں پر مسلح آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے متعدد حملے ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب ضلع گوادر کے تحصیل جیونی میں بارودی سرنگ دھماکے میں 2 بچے زخمی ہوگئے۔

جیونی کے علاقے پانوان (اوکار) میں زمین میں دفن آئی ڈی بم پھٹنے سے کھیل کود میں مصروف 2 بچے زخمی ہوگئے۔

دونوں بچوں کو گوادر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here