شھید فدا احمد بلوچ

0
215

شہید بلوچ رہنما فدا احمد بلوچ کی برسی کی مناسبت سے بلوچ نیشنل موومنٹ کی جانب سے ان پر جاری کردہ ایک مختصر تعارف جو بی این ایم کی انفارمیشن سیکر ٹری جنرل قاضی دادریحان نے لکھا اور ترتیب دیا ہے ہم اسے سنگر کی صفحا ت کا بطور تاریخی ورثہ شائع کر رہے ہیں۔ادارہ

پیدائش

1957 ء کو شہید فدا احمد بلوچ ، غلام محمد رند کے گھر کوشک، تربت میں پیدا ہوئے۔

تعلیمی قابلیت

آپ اعلی تعلیم یافتہ تھے ، آپ نے تربت ہائی اسکول سے میٹرک کیا، 1975 کو تربت ڈگری کالج سے گریجویٹ کی، بلوچستان یونیورسٹی سے ڈبل ایم اے کیا، 1979 میں اکنامک اور 1981 میں انگریزی زبان میں ایم اے کیا ، علاوہ ازیں بلوچستان یونیورسٹی سے براھوئی اور بلوچی زبان پر بھی اسناد حاصل کیے۔

سیاست

آپ نے اسکول کے ہی زمانے میں بلو چ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ( عوامی ) سے سیاست کا آغاز کیا۔ستمبر 1973 کو تربت میں بلوچستان میں فوج کشی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی۔1978 کو بی ایس او ( عوامی ) کے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔24 دسمبر 1987ء کو بلوچستان نیشنل یوتھ موومنٹ ( بی این وائی ایم ) قیام عمل میں آیا ، آپ مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر تھے۔

سیاسی نظریات

آپ قوم دوست نظریات رکھتے تھے ، بلوچ قوم دوست سیاست کی طویل جدوجہد میں آپ ان سیاسی رہنماؤں میں شامل تھے جو اس نتیجے پر متفق ہوئے کہ بلوچستان کی آزادی بلوچ قومی بقاء کا واحد راستہ ہے۔آپ کا یہ قول ’اتحاد ، جدوجہد ، آخری فتح تک ‘ بلوچ انقلابی سیاسی کارکنان کے لیے ہمیشہ ایک رہنماء اصول کے مانند ہے۔

شہادت

2 مئی 1988ء کو آپ کو تربت میں آپ کے کتابوں کی دکان پر گولی مار کر قتل کیا گیا۔آپ کے سیاسی دوستوں کا ماننا ہے کہ آپ کے واضح سیاسی نظریات اور بلوچ قومی آزادی کی تحریک کے لیے کوششوں کی بنیاد پر آپ کو قابض ریاست کی ایجنسیوں کی ایماء منحرفین راستے سے ہٹایا۔آپ کے بھائی منظور بلوچ کا کہنا ہے ، شہید فدا احمد کے قاتل ، نیشنل پارٹی کے صفوں میں موجود ہیں۔ بی این ایم نیشنل پارٹی کی قیادت کو تحریک کا منحرف قرار دیتی ہے جو بلوچ تحریک سے منحرف ہوکر ردانقلابی قوت کا کردار ادا کرتی ہے۔

بی این ایم : شہید فدا احمد کے انقلابی ورثے کی امین

بی این ایم شہید فدا احمد کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ، جس کی افکار اور مدبرانہ قیادت سے متاثر ہوکر شہید واجہ غلام محمد اور ساتھیوں نے بی این ایم کو غیرپارلیمانی سیاسی نظریات کی بنیاد پر منظم اور مستحکم کیا۔بی این ایم شہید فدا احمد کے انقلابی ورثے کی امین جماعت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here