نوشکی میں آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر و ایف سی کیمپ پر حملوں کی اطلاعات

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے نوشکی میں پاکستانی فوج کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر اور ایف سی کیمپ پر بیک وقت دو حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق نوشکی قاضی آباد میں واقع آئی ایس آئی کے دفتر سے دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ عین اسی وقت سول ہسپتال کے قریب واقع ایف سی کیمپ پر بھی حملہ ہوا ہے۔

حملوں میں نقصانات کے تعین کیلئے معلومات جاری ہے۔

واضح رہے کہ نوشکی میں واقع ایف سی کیمپ اور آئی ایس آئی کے مرکزی ہیڈکوارٹر کو بلوچ آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے ماضی میں متعدد مرتبہ نشانہ بنایا جاچکا ہے۔ تاہم آج کے ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment