شکار پور : پاکستانی فورسز سے اسلحے سے بھری گاڑی چھین لی گئی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع شکارپور میں نامعلوم مسلح افراد نے جیکب آباد پولیس سے اسلحہ سے بھری گاڑی چھین کر فرار ہوگئے جبکہ واقعے کے بعد سب انسپکٹر، ہیڈ محرر اور محرر کو گرفتار کر لیا گیا۔

جیکب آباد تھانہ صدر پولیس نے 2 اکتوبرکو دوران چیکنگ اسلحہ اسمگنگ کی کوشش ناکام بنائی تھی۔

رپورٹ کے مطابق کارروائی کے دوران پولیس نے 138 عدد نائن ایم ایم پستول اور 30 بور کے میگزین برآمد کیے تھے۔

حکام کے مطابق اسلحہ لاڑکانہ لیبارٹری میں چیکنگ کے لیے بھجوانے کے دوران شکار پور کی حدود میں مسلح افراد اسلحے سے بھری گاڑی چھین کر فرار ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) نے کہا کہ اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے، تفتیش مکمل ہونے کے بعد گرفتار اہلکاروں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

Share This Article
Leave a Comment