بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے نوانو زامران پاکستانی فورسز نے 2 نوجوانوں کو حراست میں لیکرجبری طور پر لاپتہ کردیا۔
دونوں نوجوانوں کی شناخت شہزاد عبید اور داؤد عبدالوھاب کے ناموں سے ہوگئی۔
آمدہ اطلاعات کی مطابق نوانو زامران کے رہائشی شہزاد عبید اور داؤد عبدالوھاب گذشتہ روز صبح کے وقت قریبی باغات کو پانی دینے گئے تھے جو لاپتہ ہوگئے۔
فیملی ذرائع کے مطابق ہمیں شبہ ہے کہ دونوں نوجوانوں کو سیکیورٹی اہلکاروں نے گرفتار کیا ہوگا۔
فیملی نے اعلیٰ حکام سے انکی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔