خضدارمیں بم دھماکا، صدر پریس کلب و جے یو آئی رہنما ہلاک

0
81

بلوچستان میں خضدار کے علاقے چمروک میں ہونے والے بم دھماکے میں خضدار پریس کلب کے صدر و جے یو آئی کے رہنمامولانا محمد صدیق مینگل موقع پرہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

مولانا صدیق مینگل جمعیت علما ءاسلام کے بلوچستان کے نائب امیربھی ہیں۔

دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کے کی اطلاعات بھی ہیں۔

ایس ایچ او سٹی کے مطابق محمد صدیق مینگل اپنے گھر سے یونیورسٹی جارہے تھے۔

واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

خیال رہے گذشتہ سال اگست میں محمد صدیق مینگل پر کھٹان بند کے ایریا میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے قاتلانہ حملہ کیا تھا تاہم وہ اس میں محفوظ رہے تھے۔

بم دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here