ضلع کیچ: زامران میں فائرنگ سے سیکورٹی فورسز کے کیمرے و سولر سسٹم تباہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
فوٹو: فری پک

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران میں گزشتہ شب مسلح افراد نے پاکستانی سیکورٹی فورسز کی جانب سے نصب کئے گئے نگرانی کیمرے اور ان سے منسلک سولر پلیٹوں کو فائرنگ کرکے تباہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ساہ دیم کے علاقے میں مذکورہ کیمرے نصب تھے جو خودکار طور پر نقل و حرکت کو ڈیٹیکٹ کرنے سمیت رات کے وقت بھی دیکھنے کی صلاحیت رکھتے تھے جنہیں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے تباہ کر دیا۔

Share This Article
Leave a Comment