بلوچستان کے پنجگور کے علاقے حانے تل میں ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے۔
لیویز ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے حانے تل کے قریب لیویز فورس کو نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی جسے شناخت کیلئے ٹیچنگ اسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔
لاش سے موٹر سائیکل پنکچر کا سامان، موبائل، دستاویز سمیت دیگر سامان ملا، لاش کی شناخت نہ ہوسکی تھی۔
مزید تفتیش لیویز فورس کررہی ہے۔