بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں غیر مقامی افراد پر حملہ کی کوشش پر پولیس نے احتیاطاًانہیں تھانہ ے میں منتقل کردیا۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ بدھ کی رات سنگانی سر میں ایک کوارٹر میں رہائش پذیر پنجاپی مزدوروں کے ٹھکانے کو مسلح افراد نے گھیرے میں لے کر مزدوروں پر فائرنگ کی کوشش کی تاہم بندوق سے گولی نہ چلنے کے باعث مسلح افراد فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے تمام مزدوروں کو اپنی تحویل میں پولیس تھانہ منتقل کردیا۔
پولیس کاکہنا ہے کہ مزدوروں کو بہت جلد واپس ان کے علاقوں میں بھیجا جائے گا۔