بلوچستان کے علاقے بولان میں فورسز کی گاڑی کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
دھماکے کے نتیجے میں فورسز اہلکاروں کے ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔
کہا جارہا ہے کہ فورسز کی گاڑی کو مارگٹ کے علاقے انڈس میں نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کے مطابق دھماکے میں فورسز کو بڑے پیمانے پر نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ ان کی گاڑی تباہ ہوگئی ہے۔
حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے اور نہ ہی کسی تنظیم نے اب تک ا سکی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔
دوسری جانب کچھی کے علاقے سنی شوران میں مسلح افراد نے ایک مواصلاتی ٹاور کوتباہ کردیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق ضلع کچھی کے علاقے سنی شوران میں گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے یوفون کمپنی کے ٹاور کی مشینری و سولر پلیٹوں پر فائرنگ کی۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مواصلاتی ٹاور پر فائرنگ کرنے کے بعد اسے نذر آتش کر دیا گیا۔