گوادر میں کوسٹ گارڈ پر بم حملہ و فائرنگ،کوئٹہ میں نوجوان پہاڑسے گر کرہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر اور سی پیک مرکز گوادر کے علاقے بلوچ وارڈ میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستان کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں پر بم سے حملہ کیااور فائرنگ کی ۔

حملے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ میں پہاڑ سے گر کر ایک نوجوان ہلاک ہوگیا ۔

ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے پشتون باغ میں کوہ مردارکے مقام پر پہاڑ پر چڑھتے ہوئے پاؤں پھسلنے سے16سالہ ظہور احمد شدید زخمی ہوگیا تھا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم دوران علاج وہ چل بسا۔

ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی ۔

Share This Article
Leave a Comment