کوہلو: ری پولنگ میں غیر حاضری پر 28لیویز اہلکار ملازمت سے برطرف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے کوہلو میں ری پولنگ میں غیر حاضری پر 28 لیویز افسران و اہلکار ملازمت سے برطرف کردیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر نے ملازمین کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ری پولنگ کے دوران مختلف پولنگ اسٹیشن و دیگر مقامات پر تعیناتیوں پر غیر حاضری کی بنا پر 28 افسران و اہلکار ملازمت سے برطرف کر دیئے گئے۔

برطرف کئے جانے والوں میں ایک نائب رسالدار ، 5 دفعدار اور 22 سپاہی شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کوہلو نقیب اللہ کاکڑ کا کہنا ہے کہ غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کارروائیاں شروع کر دی گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ میں غفلت برداشت کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment