ڈیرہ بگٹی سے فورسز ہاتھوں ایک شخص لاپتہ،ہنگول میں بچہ ندی میں ڈوب کر ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے گورناڑی میں گذشتہ رات سی ٹی ڈی پولیس نے خفیہ ادارے کے اہلکاروں کے ہمرہ ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو حراست میں لیکر جبری طورپر لاپتہ کردیا۔

لاپتہ کئے جانے والے شخص کی شناخت بگن ولد میرن بگٹی کے نام سے ہوگئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کے اغوا کے بعدفورسز اہلکاروں کی جانب سے لواحقین سے لاکھوں روپے کا تاوان طلب کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب ہنگول میں ہندو مذہب کی تیرتھ یاترا ہنگلاج نانی مندر کے مقام پر اگور ندی میں نہاتے ہوئے ہندو یاتری بچہ ڈوب کر ہلاک ہوگیا ۔

ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈوبنے والے یاتری بچے کی نعش ندی سے نکال کر آبائی علاقہ سندھ سکھر منتقل کی جارہی ہے ۔

واضح رہے بچہ والدین کے ہمراہ ہنگلاج یاترا پر آیا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment