ہندوؤں کا مذہبی تہوار ہنگلاج ماتا مندر کا سالانہ میلہ کل 26 اپریل کوشروع ہوگا

0
38

ہندو مذہب کی مقدس عبادت و تریتھ یاترہ نانی ہنگلاج ماتا مندر کا سالانہ سہہ روزہ میلہ کل 26اپریل سے بلوچستان کے علاقے ہنگول میں شروع ہو گا۔

میلہ 26سے28اپریل تک جاری رہے گا جس میں بلوچستان وپاکستان بھر سے لاکھوں کی تعداد میں ہندو مذہب کے مرد وخواتین اور بچوں سمیت بیرون ملک سے بھی ہندو یاتری ہنگلاج نانی ماتا کے میلے میں شرکت متوقع ہے ۔

بتایا جاتا ہے کہ میلے کی تیاریوں اور سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ میلے کے آغاز سے قبل ہی بلوچستان وپاکستان کے مختلف حصوں سے یاتریوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

اس حوالے سے سینیٹر دھنیش کمار پلیانی کی طرف سے جاری ہنڈ آؤٹ کے مطابق ہنگلاج یاتریوں کو حکومتی سطح پر سیکیورٹی ،لنگر پرشاد اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے سینیٹر دنیش کمار متحرک ، اسلام آباد سے کو ئٹہ پہنچ گئے۔

ہنگلاج فیسٹیول 2024 کے دوران پورے بلوچستان و پاکستان سے لاکھوں یاتریوں کی آمد متوقع ہے جنہیں میلے کے دوران سہولیات کی فراہمی ضروری ہے ۔

اس سلسلے میں سینیٹر دنیش کمار پلیانی کی کوئٹہ میں کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور دیگر محکموں کے افسران سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

سینیٹر دنیش کمار نے ہنگلاج ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداران سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ھنگلاج یاتریوں کو ہر ممکن سہولت پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ PDMA کے ذریعے اس مشن کو کامیاب کیا جائیگا اور ضلع لسبیلہ وحب کی انتظامیہ سے بھر پور تعاون لیا جارہا ہے۔

انہوں نے یقین دہائی کرائی کی وہ خود،mpa سنجے کمار اور mpa روی کمار فیسٹیول میں شرکت کریں گے اور تمام سرکاری انتظامات کو PADMA اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر دیکھیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here