کوہلو میں پاکستانی فورسز ہاتھوں لاپتہ شخص کی لاش سبی سے برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے کوہلو میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور لاپتہ ہونے والے ایک شخص کی لاش سبی سے برآمدہوئی ہے۔

لاپتہ شخص کی شناخت ملک رباء ولد گل محمد مری کے نام سے ہوگئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ ملک ربا رواں مہینے کی 11 تاریخ کو کوہلو کے ماچی چیک پوسٹ سے فورسز نے ایک اور شخص کے ہمراہ حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا، بعدازاں دوسرے شخص کو رہا کردیا تاہم ملک رباء کی لاش گذشتہ روز سبی سے برآمد ہوئی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment