کوئٹہ میں ٹریفک حادثے سے 2افرادہلاک، خضدار میں نوجوان کی خودکشی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میںکے سریاب روڈ ولی جیٹ مین روڈ پر ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔

دو گاڑیاں اور موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 2افراد موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ 3زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق ولی جیٹ مین روڈ سریاب پر مسجد کی تعمیر کے باعث آئے روز ایکسیڈنٹ روز کا معمول بن چکے ہیں۔

دوسری جانب خضدار میں تحصیل زہری زالکان کلی اعظم خان میں گھریلو ناچاقی سے تنگ آ کر نوجوان نے خودکشی کرلی۔

خود کشی کرنے والے نوجوان کی شناخت ریاض احمد ولد غلام مصطفی جتک کے نام سے ہوگئی۔

علاقائی ذرائع کے مطابق ریاض احمد نے چھری کے ذریعے اپنے جان لینے کی کوشش کی متوفی کوزخمی حالت میں سول ہسپتال لے جایاگیا جوکہ زخموں کی تاب نہ لاکر راستے میں ہی چل بسا۔

مقامی انتظامیہ نوجوان کے خودکشی کے متعلق تفتیش کررہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment