کولواہ میں پاکستانی فورسز پر حملہ، منگچر میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

0
108

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کولواہ میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی سیکورٹی فورسز کی بکتر بند گاڑی اور مورچوں کو نشانہ بنایا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق منگل کی صبح کولواہ کے علاقے مرستان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے میں شامل بکتر بند گاڑی کو راکٹ و دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے جبکہ اسی وقت فورسز کے مورچے پر بھی حملہ کیا گیا، تاہم نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئے۔

دوسری جانب منگچر میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

مغل کوٹ خالق آباد منگچرمیں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوہلاک جبکہ ایک کو زخمی کردیا۔

ہلاک ہونے والے کی شناخت عیدمحمد شاہوانی عرف ماسٹر اور زخمی کی شناخت عزیز اللہ لانگو کے نام سے ہوئی ہے۔

فوری طور پر قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔

پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here