ڈیرہ مراد جمالی: ٹرین کی زد میں آ کرمیاں ،بیوی اور بیٹی ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں میاں  بیوی اور بیٹی ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے کچی پھاٹک کے مقام پر پھاٹک کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ کر تین افراد ہلاک ہو گئے ۔

حادثے کا شکار ہونے والے میاں بیوی اور ان کی 2 سالہ بچی موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے پھاٹک کراس کررہے تھے کہ ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہو گئے۔

تینوں لاشوں کو ڈویژنل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment