پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارلحکومت کراچی کے بلوچ علاقے ملیر میں پاکستانی فورسز نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ایک ممبر کے گھر پر حملہ کرکے خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور علاقے کے لوگوں کو ہراساں کیا۔
اس سلسلے میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پولیس اور رینجرز نے ملیر کے علاقے جلال مراد پر دھاوا بول کر بی وائی سی کراچی کے ممبر کر گھر پر چھاپا مار کر عورتوں اور بچوں پر تشدد کا نشانہ بنایا ۔
بیان میں کہا گیا کہ خوش قسمتی سے بی وائی سی کے مذکورہ ساتھی اس وقت گھر پر موجود نہیں تھے لیکن فورسز نے علاقے کے لوگوں پر فائرنگ کر کے انہیںہراساں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملیر کے علاقے جلال مراد میں علاقے کو گھیرے میں لیکر فائرنگ کی گئی۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی آرگنائزر آمنہ بلوچ نے مذکورہ واقعےکی شدید مذمت کرتے ہوئے آج بروزہفتہ کوایک ہنگامی پریس کانفرنس کا اعلان کیا ہے۔