زامران میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران میں پاکستانی فوج کی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے زامران میں بامبلو کے پہاڑ پر قائم دشمن چوکی پر حملہ کرکے جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

انہوںنے کہا کہ سرمچاروں نے 12 اپریل کی شام چار بجے جدید و بھاری ہتھیاروں سے دشمن فوج کے چوکی کی حفاظتی مورچے کو نشانہ بنایا، حملے میں مورچے کو شدید نقصان پہنچا اور دشمن کے ایک اہلکار ہلاک دو زخمی ہوئے۔

بیان میں کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے، سرزمین کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment