بلوچستان کے ضلع کیچ سے گذشتہ دنوں مسلح افراد کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار جمیل عمر زخمی حالت میںبازیاب ہوگئے جبکہ ساتھی ثنا بلوچ تاحال لاپتہ ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق جمیل عمر کو ہوشاپ سے زخمی حالت میں بازیابی کے بعد تربت کے ٹیچنگ ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں ایک گولی پہلو کے قریب لگی ہے مگر ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، ڈاکٹر ان کا علاج کرکے گولی نکال رہے ہیں۔
جمیل عمر تربت سول سوسائٹی کے ڈپٹی کنوینر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک صحافی بھی ہیں جومقامی میڈیا "رسانکدر بلوچستان ” کے سب ایڈیٹر ہیں۔