پنجگور میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک،چاغی میں مکان بہہ جانے سے دلبرداشتہ خاتون چل بسی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے پنجگور سے 30 کلو میٹر دور کوچہ چکل میں فائرنگ کے نتیجے میں عابد ولد صابق نامی شخص ہلاک جبکہ خاتون گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئی۔

جسے مزید علاج کے لیے کراچی ریفر کردیا گیا۔

لیویز کے مطابق واقعہ سے متعلق مزید تفتیش اور ملزمان کا تعاقب جاری ہے۔

دوسری جانب چاغی میں گھر کی تباہی کو دیکھ کر دلبرداشتہ خاتون چل بسی۔

گزشتہ روز تحصیل چاگئے شے سالار میں مشرف نامی شخص کے گھر کا پانی بہا کر لے گیا، گھر کے کمرے منہدم اور تمام جمع پونجی بہہ جانے کے بعد مشرف کی 28 سالہ اہلیہ مسمات لال بی بی دلبرداشتہ ہوکر بے ہوش ہوگئی جسے بے ہوشی کی حالت میں پرنس فہد اسپتال لایا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔

یاد رہے گزشتہ روز طوفانی بارش نے چاغی کے متعدد ہنستے بستے گھروں کو مکمل طور پر تباہ کرکے رکھ دیا، جس کی وجہ سے لوگ شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔

لوگوں کے مال مویشی، مکان سمیت ضروری سامان تباہ ہوگیا۔

متاثرین کا مطالبہ ہے کہ حکومت متاثرہ علاقوں کو فوری طور پر ریلیف فراہم کرے، لوگ شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment