نوشکی جیسے افسوسناک واقعے کی کوئی گنجائش نہیں،پاکستانی وزیر داخلہ

0
21

پاکستان کے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقے نوشکی میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 افراد کے بس سے اتار ہلاک کرنے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نوشکی میں 11 افراد کا قتل المناک واقعہ ہے جس پر وہ گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہلاک ہونےو الے افراد کے لواحقین سے ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ قومی شاہراہ پر پیش آنے والے اندوہناک واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’ہماری تمام تر ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ قائداعظم کے پاکستان میں ایسے افسوسناک واقعے کی کوئی گنجائش نہیں۔‘

واضع رہے کہ نوشکی واقعہ میں 9 افراد کو شناخت پیریڈ کے بعد ہلاک کیا گیا جن کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ وہ فورسز کے اہلکار تھے جبکہ سرکار و ریاستی میڈیا حسب روایت انہیں پنجابی مزدور کے طور پر پیش کر رہی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here