لکی مروت و کشمیر سے شاعرو ایجوکیشن آفیسر سمیت 3 افراد لاپتہ، مظفرگڑھ میں صحافی قتل

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

پاکستان کے علاقے لکی مروت اور پاکستانی مقبوضہ کشمیر سے ایک شاعر اور محکمہ تعلیم کے سپرنٹنڈنٹ سمیت 3 افراد فورسز کے ہاتھوں جبری طور پرلاپتہ ہوگئے۔جبکہ مظفرگڑھ میںایک مقامی صحافی کو قتل کردیا گیا۔

پاکستانی مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے شاعر اور صحافی احمد فرہاد کو لاپتہ کردیا گیا ۔

ان کی اہلیہ نے بتایا کہ اغوا کار گھر میں گھس آئے اور سی سی ٹی وی کا رابطہ منقطع کر دیا اور احمد فرہاد کو زبردستی گھسیٹ کر گھر سے باہر لے گئے۔

اس گرفتاری نے صحافتی اور سیاسی کارکن برادریوں کی طرف سے کافی توجہ مبذول کرائی ہے۔

ذرائع کے مطابق فرہاد کی گمشدگی پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہونے والے مظاہروں کے بارے میں ان کی حالیہ رپورٹنگ سے منسلک ہے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد نے محکمہ تعلیم کے سپرنٹنڈنٹ کو ساتھی سمیت اغوا کرلیا۔

عارف اللہ کے اغوا کا واقعہ لکی مرورت کے مصروف ترین علاقے لاری اڈہ میں پیش آیا۔

خیبر پختونخوا پولیس حکام کے مطابق عارف اللہ کے اغوا میں ملوث افراد بظاہر ایف آئی اے سائبر کرائم کے بندے معلوم ہوتے ہیں، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

صدر آل کوآرڈینیشن کونسل سعید اختر نے واقعے کی شدید مذمت کی، مغوی کی فوری بازیابی نہ ہونے کی صورت مین سخت لائحہ کے اعلان کی دھمکی دی۔

صدر آل کوآرڈی نیشن کونسل دن دہاڑے سپرنٹنڈنٹ کااغوا اداروں کی ناکامی ہے، محکمہ تعلیم کے سپرنٹنڈنٹ کے اغوا پر سرکاری ملازمین برہم ہیں۔

سعید اختر نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے سپرنٹنڈنٹ کےاغوا پر جلد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

دریں اثنا پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کے تھرمل بائی پاس پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے مقامی صحافی ہلاک ہوگیا۔

صحافی اشفاق احمد سیال کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

پنجاب پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے صحافی اشفاق احمد سیال کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا۔

حکام کے مطابق مقتول صحافی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ صحافی کے قتل کے معاملے کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Share This Article
Leave a Comment