کیتھولک چرچ کے سربراہ 87 سالہ پوپ نے جمعے کو العربیہ نیٹ ورک کو بھیجے گئے ایک پیغام میں کہا، :میں فلسطین اور اسرائیل میں تنازعہ کی وجہ سے بہت زیادہ پریشان اور نجیدہ ہوں۔”
انہوں نے کہا “براہ کرم، ہتھیاروں کا تصادم ختم کریں اور بچوں کے بارے میں، تمام بچوں کے بارے میں سوچیں، جیسا کہ آپ اپنے بچوں کے لیے کرتے ہیں۔ “
فرانسس نے کہا ” خدا کرے غزہ کی پٹی میں فوری طور پر جنگ بندی ہو، جہاں ایک انسانی سانحہ جاری ہے۔ امداد کو فلسطینی عوام تک پہنچنے کی اجازت دی جائے جو بہت زیادہ مصائب کا شکار ہیں، اور اکتوبر میں یرغمال بنائے گئے افراد کو رہا کیا جائے۔”
ویٹیکن کی طرف سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے “جنگ زدہ شام، لبنان اور پورے مشرق وسطیٰ” کا بھی حوالہ دیا۔
پوپ نے کہا “بس کافی ہو گیا ! رک جائیں!”
انہوں نے کہا “براہ کرم، ہتھیاروں کا تصادم ختم کریں اور بچوں کے بارے میں، تمام بچوں کے بارے میں سوچیں، جیسا کہ آپ اپنے بچوں کے لیے کرتے ہیں “
انہوں نے کہا ،”انہیں گھروں، پارکوں اور اسکولوں کی ضرورت ہے، مقبروں اور اجتماعی قبروں کی نہیں۔”