بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میںعید کے روز لاپتہ افرادکی بازیابی کیلئے منعقدہ ریلی میں عوامی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے پمفلٹ تقسیم کیے گیے۔
پمفلٹ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے تقسیم کیے گئے ۔
پمفلٹ میں کہا گیا کہ بلوچستان میں لوگوں کو لاپتہ کرنے کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر عید کے روز چار بجے پسنی پریس کلب سے کوئٹہ ہوٹل تک ریلی نکالی جائے گی۔
ریلی میں لوگوں سے شرکت کی اپیل کی گئی۔
پمفلٹ مین بازار سمیت مختلف شاہراہوں پر تقسیم کئے گئے۔
پمفلٹ میں کہا گیا کہ بلوچ کو ایک زندہ قوم ہوتے ہوئے موجودہ حالات پر سوچنا چاہیے اور خاموشی کا روزہ توڑنا ہوگا ۔