چمن و سوئی میں بارودی سرنگ دھماکا و فائرنگ، ایف سی اہلکاربھینس سمیت ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے چمن اور سوئی میںبارودی سرنگ دھماکا اور فائرنگ کے الگ الگ واقعات میں ایک بھینس اور ایک ایف سی اہلکارہلاک ہوگیا۔

چمن میں کلی حاجی حبیب کے قریب پاکستانی فورسز 2 ایف سی اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا ساتھی زخمی ہوگا۔

واقعہ کا اطلاع ملتے ہی لیویز فورس جائے وقوع پر پہنچ گئیاور علاقے کو گیرے میں لے کر زخمی اہلکار کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چمن منتقل کردیا۔

لیویز فورس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا اور اس واقعہ کی مزید تفتیش لیویز فورس کررہی ہے۔

یاد رہے کہ پچھلے مہینے بلوچستان افغان بارڈر کے نزدیک حساس ادارے کے 2 اہلکار بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے تھے۔

دوسری جانب سوئی اور صحبت پور کی حدود میں ایک بارودی سرنگ کا دھماکے میں ایک بھینس ہلاک ہوگیا۔

ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی اور صحبت پور کی سرحدی پولیس تھانہ دودا ٹبہ کی حدود وڈیرا احد خان کی زمین میں بارودی سرنگ پر بھینس کا پائوں پڑنے سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک بھینس موقع پر ہلاک جبکہ ایک بھینس زخمی ہو گئی۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی بم اسکواڈ ٹیم اور پولیس نفری کے ساتھ سیکورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے پورے علاقے کے گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

آخری اطلاعات تک کسی قسم کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment