بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میںمستونگ اور پنجگور میں پاکستانی فورسز پرحملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے مستونگ اور پنجگور میں تین مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج اور ان کے آلہ کار کو نشانہ بنایا۔ حملوں میں ایک مخبر سمیت دشمن فوج کے 3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
انہوںنے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے آج کولپور سے متصل مستونگ کے علاقے مَروْ میں قابض پاکستان فوج کی گاڑی کو اس وقت ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جب وہ اپنے پوسٹ کی جانب جارہی تھی۔ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چار اہلکاروں میں سے دو اہلکار موقع پر ہلاک اور دو زخمی ہوگئے جبکہ ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔
دریں اثناء سرمچاروں نے پنجگور میں جاوید چوک پر ایک غیر مقامی شخص ساجد حسین ولد صابر حسین کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ مذکورہ شخص بھیس بدل کر قابض پاکستانی فوج کے پیرول پر مخبری کررہا تھا۔
بیان میں کہا گیا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے 3 اپریل بروز بدھ مستونگ شہر میں میجر چوک کے قریب قابض پاکستانی فوج کے چوکی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔ دھماکے کے نتیجے میں کم از کم تین دشمن اہلکار زخمی ہوگئے۔
انہوںنے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج کی بلوچستان سے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔