پنجگور میں بم دھماکے و فائرنگ ، تربت میں موبائل فون ٹاور نذر آتش

0
105

بلوچستان کا پنجگور میں گذشتہ شب دھماکوں اور فائرنگ سے گونج اٹھا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گذشتہ رات جمعہ وہفتہ کی درمیانی شب رات گئے پنجگورمیںدو دھماکے سنے گئے۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ دھماکوں کے بعد فائرنگ کی بھی آوازیں سنی گئیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ زوردار دھماکوں اور فائرنگ کی آوازوں کے بعد جگہ کا تعین کیاجارہا ہے۔

اب تک کسی قسم کی کوئی اپ ڈیٹ سامنے نہیں آسکی ۔

دوسری جانب تربت میں مسلح افراد نے ایک موبائل فون ٹاورکو نذر آتش کردیا۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ تربت کے نواحی علاقے شاپک میں نامعلوم مسلح افراد نے موبائل فون کمپنی یوفون ٹاور پر فائرنگ کرنے کے بعد اسے نذرآتش کردیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ شب نامعلوم افراد نے یوفون ٹاور پر فائرنگ کی اور اسے جلادیا جس کے بعد شاپک ومضافاتی علاقوں میں موبائل سروس مکمل طورپر معطل ہوکر رہ گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here