طالبان کو دہشتگردوں کی فہرست سے نکالنے پر کام ہو رہا ہے، روس

0
76

ترجمان کریملن دمتری پیسکوف نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ “ہمیں اہم مسائل حل کرنے کے لیے بات چیت کی ضرورت ہے، لہذا ہم ان کے ساتھ اسی طرح بات چیت کرتے ہیں جس طرح عملی طور پر ہر ایک سے کرتے ہیں۔

پیسکوف نے ” اہم مسائل” کی وضاحت نہیں کی۔

روس نے منگل کو کہا کہ اسے افغانستان کے طالبان رہنماؤں کے ساتھ اہم معاملات پر بات چیت کی ضرورت ہے اور وہ طالبان کو کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ “یہ ( افغانستان) ایک ایسا ملک ہے جو ہمارے بالکل قریب واقع ہے اور ہم کسی نہ کسی طریقے سے ان کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں۔”

ترجمان نے مزید کہا کہ“ہمیں اہم مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے، اس کے لیے بات چیت کی بھی ضرورت ہے، لہذا اس سلسلے میں ہم ان کے ساتھ اسی طرح بات چیت کرتے ہیں جس طرح عملی طور پر ہر ایک سے کرتے ہیں۔ وہ افغانستان میں ڈی فیکٹو اتھارٹی ہیں۔”

پیسکوف نے ” اہم مسائل” کی وضاحت نہیں کی، لیکن روس کو گزشتہ ماہ اس وقت بیس برسوں میں مہلک ترین حملے کا سامنا ہوا تھا جب چار مسلح افراد نے ماسکو کے باہر کروکس سٹی ہال میں میٹل ڈیٹیکٹرز کی طرف بڑھتے ہوئے 6200 افراد کی گنجائش والے کنسرٹ ہال پر دھاوا بول کر کم از کم 144 افراد کو ہلاک کر دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here