سفارتخانے پراسرائیلی حملہ: ایران کا سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانیکا مطالبہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

شام کے دارلحکومت دمشق میں ایرانی سفارتخانے پراسرائیلی حملے کے بعد ایران نے سلامتی کونسل کی ہنگامی اجلاس بلانیکا مطالبہ کیا ہے ۔

دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی فضائی حملے میں اعلیٰ فوجی عہدے داروں سمیت 7 افراد ہلاک ہوئے۔

ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی فضائی حملے میں شام کے دارالحکومت دمشق میں واقع ایرانی قونصل خانے کی تباہی پر بحث کے لیے ایک ہنگامی اجلاس منعقد کرے۔

ایران کے پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ پیر کے روز ہونے والے اس حملے میں کم ازکم 7 افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں سینئر فوجی مشیر بھی شامل تھے۔

پیر کے روز اپنے ایک خط میں، اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر زہرہ ارشادی نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ "اس سنگین خلاف ورزی” پر بحث کرے اور مستقبل میں ایسے اقدامات کو روکے جس سے سفارتی مشنز کو خطرہ لاحق ہو۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے قابل مذمت فعل کے دور رس بین الاقوامی مضمرات کو سامنے رکھتے ہوئے، جس سے خطے میں کشیدگی کو بڑھاوا مل سکتا ہے اور جو ممکنہ طور پر مزید تنازعات کو بھڑکا سکتا ہے جس میں دیگر اقوام شامل ہیں، ایران، سلامتی کونسل پر زور دیتا ہے کہ وہ اسرائیل کی طرف سے کیے جانے والے اس بلاجواز مجرمانہ فعل اور دہشت گردانہ اقدام کی شدید ترین مذمت کرے۔

اسرائیل نے اس حملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

ایران کا کہنا تھا کہ سفارت خانے کو نشانہ بنانے کے جواب کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment