بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کولواہ پاکستانی فوج کے ایک اہلکارکو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔
ترجمان کا کہناتھا کہ سرمچاروں نے کولواہ میں قابض پاکستانی فوج پر اسنائپر سے حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیاہے۔
انہوںنے کہا کہ آج دن کے گیارہ بجے بی ایل ایف کے اسنائپر شورٹرز نے کولواہ کے علاقے رودکان میں دشمن کے پیکٹ سیکورٹی میں تعینات اہلکار کو نشانہ بنا کر ہلاک کیاہے۔
بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ سرزمین کی مکمل آزادی تک دشمن پر حملے جاری رہیں گے۔