تربت میں فائرنگ وخضدار میں بجلی کرنٹ لگنے سے 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تمپ کے علاقے دازن میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق تمپ کے علاقے دازن میں نامعلوم مسلح افراد نے نماز عشاء کے بعدفائرنگ کرکے شریف ولد عبدالواحد نامی شخص کو قتل کردیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاش قبضہ میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا۔

دوسری جانب خضدار میں بجلی کے 11ہزار کے وی کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔

واقعہ زہری دھزیری کے علاقے میں پیش آیا جہاں بجلی کے 11 ہزار کے وی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان غلام محمد ولد محمد یعقوب مٹھازئی شدید متاثر ہوگئے۔

جنہیں ابتدائی ٹریٹمنٹ کیلئے شہید سکندر اسپتال لےجایاگیا۔

جہاں دوران علاج ہی وہ ہلاک ہو گئے۔

Share This Article
Leave a Comment