بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کیچ و بولان میں پاکستانی فورسز، کنسٹرکشن کمپنی اور موبائل ٹاور پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے کیچ و بولان میں قابض دشمن فورسز، کنسٹرکشن کمپنی اور موبائل فون ٹاور پر حملہ کرکے دشمن کو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔
انہوںنے کہا کہ سرمچاروں نے ہفتے کی صبح آٹھ بجے کیچ کے علاقے مند بلوچ آباد میں پاکستانی فورسز کے پیکٹ سیکورٹی میں تعینات اہلکاروں پر حملہ کیا حملے میں دشمن فوج کے دو اہلکار موقع پر ہلاک ہوئے۔
بیان میں کہا گیا کہ ہفتے کی رات ساڑھے آٹھ بجے سرمچاروں نے بولان میں مین شاہراہ پر قائم سراج آباد کیمپ اور چوکی پر راکٹ لانچرز اور دیگر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے دشمن کا ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔
ترجمان نے کہا کہ ایک اور حملے میں سرمچاروں نے بولان پنجرہ پل پر قائم ٹیلی نار موبائل کمپنی کے ٹاور پر فائرنگ کرکے مشینری کو آگ لگا کر تباہ کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ بولان کے تیسرے حملے میں سرمچاروں نے پنجرہ پل پر کام کرنے والی کنسٹرکشن کمپنی اور لیویز پر حملہ کیا اور کمپنی کے مشینریز کو نقصان پہنچایا۔
انہوںے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور کنسٹرکشن کمپنی اور علاقائی ٹھیکیداروں کو تنبیہ کرتی ہے کہ وہ قابض فوج کے ساتھ ملکر دشمن کے منصوبے سے دور رہیں وگرنہ نقصان کے ذمہ دار خود ہونگے۔
گھرام بلوچ کا کہنا تھا کہ ہم لیویز کو بھی واضح کردینا چاہتے ہیں کہ وہ پاکستانی کنسٹرکشن کمپینیز کو سیکیورٹی دینے سے گریز کریں۔
انہوںنے کہا کہ بلوچ سرزمین کی آزادی تک قابض فورسز اور اس کے تمام مفادات ہمارے نشانے پر ہونگے۔