بلوچ آزادی پسند رہنما اور بی ایل ایف کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سی پیک کی طرح ریکوڈک ریلوے ٹریکس اور دیگر سامراجی منصوبے بلوچوں کی لاشوں کے اوپر ہی بنائے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہم جانتے ہیں کہ بحیثیت قوم ہم کتنی قیمت ادا کرتے ہیں۔
ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے کہا کہ ایک مسلمہ حقیقت کے طور پر عالمی برادری پہلے ہی اس بات سے بخوبی آگاہ ہے کہ پاکستانی فوج بلوچستان میں جنگی جرائم میں ملوث ہے۔ وہ کب تک اس نسل کشی کرنے والی فوج کی حمایت کرتے رہیں گے؟
بلوچ رہنما کا کہنا تھا کہ دیکھیں کیا ہوتا ہے؟ گرچہ ہماری آزادی کی جدوجہد میں کافی وقت لگ سکتا ہے لیکن بلوچ قوم نسل در نسل اپنی آزادی کے لیے لڑے گی۔
ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے کہا کہ ہم سامراجی طاقتوں کو اپنے وسائل کو لوٹنے اور اپنی آبادی کو تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔