پنجگور و حب میں مختلف حادثات و واقعات سے 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے پنجگور اور حب میں دو مختلف حادثات و واقعات سے 2 افراد ہلاک ہوگئے ۔

پنجگور کے علاقے چتکان ٹی وی اسٹیشن کے رہائشی حفیظ اللہ ولد محمد اسحاق نامی شخص بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئے۔

بتایا جاتا ہے کہ حفیظ اللہ کمرے کا لنک لگانے کے لئے کھمبے پر چڑھاتھا کہ کرنٹ لگنے سے وہ زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے ہلاک ہوگئے۔

جبکہ حب میںبھاری پتھر گرنے سے ساکران کریش پلانٹ کا ایک ملازم ہلاک ہوگیا۔

حب کے نواحی علاقہ ساکران میں ایک کریش پلانٹ پر کام کے دوران پہاڑ سے بھاری بھرکم پتھر گرنے اور انکے نیچے آکر دب جانے کے نتیجے میں ایک سیویٹر آپریٹر ارمان ولد عبد الستار محسود زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

نعش اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Share This Article
Leave a Comment