پنجگور میں ا سکولوں کی بندش کیخلاف خواتین وبچوں کا احتجاجی ریلی

0
96

بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ا سکولوں کی بندش کیخلاف پر وم اسٹوڈنٹس کمیٹی کے زیر اہتمام خواتین وبچوں کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔

پنجگور کے علاقے پروم میں ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

خواتین و بچوں کی بڑی تعداد سمیت پروم کے رہنما آصف صمد ،رابطہ کمیٹی پروم کے رکن اور یو سی چیئرمین حاجی عبدالواحد اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔

ریلی میں شرکاءنے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر “آؤ ٹیچرز سکول چلیں!، گرلز ایجوکیشن بحال کرو!”کے نعرے درج تھے۔

مظاہرین کی جانب سے تحصیل پروم کے تمام سکولز میں تدریسی عمل کو یقینی بنانے اور کلسٹر بجٹ اور کتابوں کی کمی پوری کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ تعلیمی سال کو شروع ہوئے ایک ماہ مکمل ہواہے لیکن اب تک کئی اسکولز بند ہیں۔

ریلی کے اختتام میں انہوں نے محکمہ ایجوکیشن کے آفیسران اور ڈپٹی کمشنر پنجگور اور ڈائریکٹر اسکولز کو تحصیل پروم کے بند سکولوں کی بندش کے خلاف پوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے تاکہ بچے بچیوں کے تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچایا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here