خاران میں ایک شخص کی خودکشی، پنجگور سے لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خاران میں ایک شخص نے خودکشی کرلی۔

پولیس ذرائع کے مطابق خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت رحمت اللہ ولد عبداللہ تعلق جیکب آباد سے بتایا جارہا ہے جو خاران میں کرایہ کے گھر میں رہائش پذیر تھا۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال خاران منتقل کیا گیا۔

مزید تفتیش جاری ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق مقتول نے اپنا گلا کاٹ کر خودکشی کی ہے۔

ہلاک شخص کی گردن پر چاقو سے وار کے چار نشانات موجود ہیں۔

دوسری جانب پنجگور بی ایریا گومازن ہائی وئے روڈ پر پل کے نیچے ایک شخص کی لاش برآمدہوئی ہے۔

لیویز فورس نے لاش کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا۔

لاش کی شناخت صغیر ولد عبد الباقی ساکن وشبود پنجگور سے ہوئی جسکی عمر 35/40 سال کے لگ بھگ ہے۔

خاندان کے مطابق اس کی دماغی حالت درست نہیں تھی اور دو دن پہلے گھر سے نکلا تھا اور لاپتہ تھا آج انکی لاش برآمد ہوئی ہے۔

لیویز فورس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment