بلیدہ و پنجگور میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ، الندور میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق بلیدہ کے علاقے الندور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے آصف ولد بیبگر نامی شخص ہلاک ہو گیا۔

لاش ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا۔

تاہم قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

دوسری جانب پنجگور کے بکرا منڈی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق پنجگور بکرا منڈی میں نامعلوم مسلح افراد نے قاسم ولد حامد نامی شخص کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔

مقتول کو سر اور سینے پر گولیاں ماری گئیں۔

واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

مقتول تسپ پنجگور کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

مزید کارروائی جا ری ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment