ضلع گوادر: تحصیل پسنی سے پاکستانی فورسز ہاتھوں 2 نوجوان جبراً لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر کے تحصیل پسنی کے علاقے بیلار کلانچ میں پاکستانی فورسز نے رات گئے ایک گھر پر چھاپہ مارکر 2 نوجوانوں کو حراست میں لیکرجبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔

لاپتہ کیے گیے نوجانوں کی شناخت اعجاز ولد حاجی اسحاق اور بیبرگ ولد بشام ن کے ناموں سے ہوگئی ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز نے نہ صرف دونوں نوجوانوں بلکہ گھر میں موجود خواتین و حضرات کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ہے ۔

اہلخانہ نے نوجوانوں کی بازیابی کیلئے انسان دوست سیاسی سماجی انسانی حقوق کے اداروں سے آواز اٹھانے کی اپیل کی ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment